ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: حجاب والی طالبات کو کالج گیٹ پر روک دیا گیا

کنداپور: حجاب والی طالبات کو کالج گیٹ پر روک دیا گیا

Thu, 03 Feb 2022 13:47:16    S.O. News Service

کنداپور 3/ فروری (ایس او نیوز) کنداپور سرکاری جونیئر کالج میں حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کو کیمپس کے گیٹ پر ہی روکتے ہوئے کلاس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کالج پرنسپال نے خود باہر آ کر گیٹ پر ہی حجاب پہنی ہوئی مسلم طالبات کو اندر داخل ہونے سے منع کیا ۔ اس موقع پر طالبات اور پرنسپال کے درمیان تھوڑی دیر کے لئے بحث ہوئی ۔ پرنسپال کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سے اڈپی حجاب تنازع پر اسٹیٹس کیو برقرار رکھنے  کا سرکیولر جاری ہوا ہے اس لئے انہیں حجاب کے ساتھ اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ جبکہ طالبات نے یہ دلیل دی کہ اس سرکیولر میں کنداپور گورنمنٹ کالج کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس پر پرنسپال نے جواب دیا کہ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے  سرکیولر کا پوری ریاست پر اطلاق ہوتا ہے ۔ اس لئے طالبات کو  کالج میں حاضر رہنا ہے تو پھر حجاب اتار کر ہی اندر آنا ہوگا ۔ اس طرح حجاب والی طالبات کو کلاس میں حاضر ہونے کا موقع نہیں دیا گیا ۔

دوسری طرف یہاں کل بدھ کو تنازع شروع کرنے کے لئے جن سیکڑوں غیر مسلم طلبہ نے زعفرانی شال اوڑھی تھی ، انہوں نے آج اس طرح حرکت نہیں کی اور صرف کالج یونیفارم میں ہی کالج میں حاضر رہے ۔

اس نیوز سے منسلک پہلے شائع شدہ رپورٹس

کنداپور سرکاری کالج میں بھی ابھرا حجاب کا تنازع ۔ والدین کے ساتھ ایم ایل اے کی میٹنگ ہوئی ناکام 

اُڈپی حجاب تنازع پر ایم ایل اے کی نئی منطق : سرسوتی پوجا ہندوستانی روایت کا حصہ - حجاب پر پابندی یونیفارم کا مسئلہ

اُڈپی : پی یو کالج حجاب تنازع : متاثرہ طالبات نے کھٹکھٹایا ہائی کورٹ کا دروازہ ۔ حجاب کو بنیادی دستوری حق قرار دینے کا کیا مطالبہ

اُڈپی کالج میں حجاب کا معاملہ: بغیر حجاب کلاس میں حاضری دینے سے طالبات کا پھرانکار؛ ایم ایل اے نے یکم فروری سے کالج احاطہ میں حجاب والی طالبات اور میڈیا کا  داخلہ کیا ممنوع

اُڈپی کالج میں حجاب تنازع : "ہم پس پردہ سازش نہیں ، کھل کر قیادت کر رہے ہیں "۔ کیمپس فرنٹ نے جاری کی وضاحت  

اُڈپی کالج میں حجاب کا مسئلہ: ہیومن رائٹس کمیشن نے سنگین الزامات پر حکومت سے مانگی رپورٹ

اُڈپی : حجاب چھوڑو یا پھر آن لائن پڑھائی کرو ۔ ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ کا فرمان  

ویمنس کالج اُڈپی میں حجاب پر پابندی کا معاملہ؛ این ایس یوآئی کا ہائی کورٹ میں پیٹیشن فائل کرنے کا منصوبہ

اُڈپی : کالج میں حجاب کا مسئلہ ابھی نہیں سلجھا ۔ متاثرہ طالبات کر رہی ہیں گیٹ کے باہر احتجاج

اُڈپی سرکاری کالج میں حجاب کا مسئلہ ابھی تک نہیں ہوا حل؛ مسلم لڑکیاں ابھی تک کلاس روم سے باہر ہی پڑھائی کرنے پر مجبور

اُڈپی اور چکمگلورو کے بعد اب منگلورو میں شروع ہوا حجاب اور زعفرانی شال کا تنازع

اُڈپی کالج میں حجاب والی طالبات کو داخلہ سے انکار پر چوطرفہ مذمت؛ پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ

اُڈپی کی سرکاری پی یوکالج میں طالبا ت کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں : کالج بورڈ کا متفقہ فیصلہ

اُڈپی کی سرکاری پی یوکالج میں مذہبی تعصب و تفریق ختم کرکے پرنسپال کو معطل کرنے  کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا مطالبہ؛ دیا سخت احتجاج کا انتباہ

اُڈپی کالج میں حجاب پہننے والی مسلم طالبات کو کلاس سے باہرکئے جانے پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا سمیت کئی اداروں کی  سخت مذمت ،پرنسپال کو معطل کرنے  کا مطالبہ

کیا  اُڈپی کی سرکاری کالج  میں حجاب پر پابندی  ہے ؟  اُردو اور بیری  میں بات کرنا بھی ممنوع ؟  چھ طالبات کوکیا گیا کالج سے باہر


Share: